اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کنسورشیم آف بزنس سکولز کے افتتاح کے حوالے سے نیشنل یونیوسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلیمی تعاون کی راہوں کا تعین کرنا تھا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے …
وزیر داخلہ کاسی پیک کنسورشیم آف بزنس سکولز کے افتتاح کے حوالے سے نسٹ کی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کنسورشیم آف بزنس سکولز کے افتتاح کے حوالے سے نیشنل یونیوسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلیمی تعاون کی راہوں کا تعین کرنا تھا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی، سی پیک کے حوالے سے ایچ ای سی کے کنسلٹنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر، چینی ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے صدر ڈو یوبو اور چین سے 9 اور پاکستان سے 10 بزنس سکولز کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کنسورشیم آف بزنس سکولزکا قیام چین پاکستان اقتصادی راہداری پر عمل درآمد سے متعلق ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کو تبدیل کرنے کا ایک ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی سرمایہ کاری میں سے 36 ارب ڈالرز توانائی کے شعبے کے لئے مختص کیے گئے ہیں کیونکہ توانائی کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی استحکام، معاشرتی تحفظ اور پالیسیوں کا تسلسل کسی بھی ملک کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی ترقی کے حوالے سے چین پاکستان کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے۔








