وزیر داخلہ کی اسلام آباد انتظامیہ کو قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان کو یقینی بنائے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر امن کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کو دنگل کا اکھاڑہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان کو یقینی بنائے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر امن کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کو دنگل کا اکھاڑہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جامعات میں تدریسی اور تحقیقی ماحول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔