اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات کرنے پر انتظامیہ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے۔ بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 سربراہان مملکت و حکومت کی فول پروف سیکیورٹی اور ایک ہفتے پر محیط پاکستان آنے والے غیر …
وزیر داخلہ کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات کرنے پر اداروں کے کردار کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات کرنے پر انتظامیہ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے۔ بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 سربراہان مملکت و حکومت کی فول پروف سیکیورٹی اور ایک ہفتے پر محیط پاکستان آنے والے غیر ملکی وفود کی آمد، رہائش اور نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ کے دوران جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔








