وزیر داخلہ کی مذاکرات سے دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش ،انتظامیہ کو آپریشن24گھنٹے کیلئے مﺅخر کرنے کی ہدایت،تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز نہیں رہا،مذہبی رہنماءشہریوں کی سہولت کیلئے اپناکردار ادا کریں،احسن اقبال اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے مذاکرات سے دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کے لئے انتظامیہ کو آپریشن 24گھنٹوں کیلئے مﺅخر کرنے کی ہدایت کی …
وزیر داخلہ کی مذاکرات سے دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش ،مذہبی رہنماءشہریوں کی سہولت کیلئے اپناکردار ادا کریں،احسن اقبال

مزید خبریں
وزیر داخلہ کی مذاکرات سے دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش ،انتظامیہ کو آپریشن24گھنٹے کیلئے مﺅخر کرنے کی ہدایت،تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز نہیں رہا،مذہبی رہنماءشہریوں کی سہولت کیلئے اپناکردار ادا کریں،احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے مذاکرات سے دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کے لئے انتظامیہ کو آپریشن 24گھنٹوں کیلئے مﺅخر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مذہبی رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی سہولت اورامن و امان کے قیام کیلئے اپناکردار ادا کریں۔تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا اس لیے اب دھرنے کا جواز نہیں رہا۔ ہفتے کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوششکے طور پرانتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے مﺅخر کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نےمذہبی رہنماوں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے ،ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا اس لیے اب دھرنے کا جواز نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا حق ہے کہ بھائی چارے اور امن کی فضا میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منائے، ضد کا انجام جشن عید میلادالنبی کے ماحول کو کشیدہ کردے گا ۔








