اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور پاسپورٹ آفس میں ویزہ توسیع کےلئے آنے والے افغان شہریوں کی لمبی قطاروں کا نوٹس لے لیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان پاسپورٹ آفسز میں ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام …
وزیر داخلہ کی پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان پاسپورٹ آفسز میں افغان شہریوں کو ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور پاسپورٹ آفس میں ویزہ توسیع کےلئے آنے والے افغان شہریوں کی لمبی قطاروں کا نوٹس لے لیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان پاسپورٹ آفسز میں ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام سے افغان شہریوں کو صوبہ بھر میں ان کے قریبی شہروں میں ویزہ توسیع کی سہولت میسر آئے گی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کوشش کی جائے کہ نہ تو ویزہ توسیع کےلئے آنے والے افغان شہریوں کو کسی دقت کا سامنا کرنا پڑے اور نہ پاسپورٹ دفاتر میں رش کی شکایت ہو۔









