راولپنڈی ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سکیورٹی فورسزکے جوانوں اور شہریوں کے خون سے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 120بلین ڈالرز سے زائد کے اقتصادی نقصانات ہوئے ہیں،منتخب جمہوری حکومت اور پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو اپنایا ہے ۔وہ بیجنگ …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراءدفاع کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سکیورٹی فورسزکے جوانوں اور شہریوں کے خون سے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 120بلین ڈالرز سے زائد کے اقتصادی نقصانات ہوئے ہیں،منتخب جمہوری حکومت اور پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو اپنایا ہے ۔وہ بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزراءدفاع کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس کی صدارت چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر دفاع جنرل وائی فنگ نے کی ۔وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ،وفد میں ڈی جی جے ایس لیفٹیننٹ جنرل ظفر ملک ،وزارت خارجہ کے ڈی جی (ایس سی او ) ظہور احمد اوربیجنگ میں دفاعی اتاشی بریگیڈئر احمد بلال شامل تھے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراءدفاع کا 2017میں تنظیم میں پاکستان اور بھارت کوکو مکمل ممبر بنائے جانے کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا۔








