وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان پولینڈ کے وزیر برائے قومی دفاع کی دعوت پر پولینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، وارسا پہنچنے پر پولینڈ کے اعلیٰ احکام اور پاکستان کے سفیر نے وزیر دفاع خرم دستگیر کا پرتباک استقبال کیا۔ وارسا سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے پولش و زارت دفاع پہنچنے پر پولینڈ …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان پولینڈ کے وزیر برائے قومی دفاع کی دعوت پر پولینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، وارسا پہنچنے پر پولینڈ کے اعلیٰ احکام اور پاکستان کے سفیر نے وزیر دفاع خرم دستگیر کا پرتباک استقبال کیا۔ وارسا سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے پولش و زارت دفاع پہنچنے پر پولینڈ کے وزیر دفاع ماری سوز بلاسزیزک نے استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیر دفاع خرم دستگیر خان کو پولینڈ کی مسلح افواج کی تینوں سروسز کے دستوں نے گارڈآف آنرپیش کیا۔دونوں وزرائ نے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جوکہ پولینڈ کے وزیر دفاع کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ تک جاری رہے۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں مختلف آئیڈیاز کے بارے میں بات چیت کی۔انہوں نے اپنے اپنے متعلقہ خطوں میں سلامتی کی تازہ ترین صورتحال اور اہم علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ بلاسزیزک نے پاکستانی وزیر دفاع کا پرتباک استقبال کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔