وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی حملے کی شدید مذمت،

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید کیپٹن جنید حفیظ اور شہید سپاہی رحم کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید کیپٹن جنید حفیظ اور شہید سپاہی رحم کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیر دفاع اور وزیر دفاعی پیداوار نے زخمی فوجی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن اور شہید سپاہی نے وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں

Leave a Reply