وزیر دفاع خرم دستگیر کی ماسکومیںروسی فیڈریشن کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس منتوروف سے ملاقات

راولپنڈی۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے ماسکومیںروسی فیڈریشن کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس منتوروف سے ملاقات کی، دونوں وزراءپاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت کے اقتصادی‘سائنسی اور ٹیکنیکل تعاون کے شریک چیئرپرسنز ہیں۔ اس موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر خلیل اللہ قاضی بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی …

راولپنڈی۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے ماسکومیںروسی فیڈریشن کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس منتوروف سے ملاقات کی، دونوں وزراءپاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت کے اقتصادی‘سائنسی اور ٹیکنیکل تعاون کے شریک چیئرپرسنز ہیں۔ اس موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر خلیل اللہ قاضی بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءسے پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے جو دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مشترکہ وژن کے تحت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس میں مزیداضافہ کی بڑی گنجائش ہے۔

مزید خبریں