وزیر دفاع خواجہ آصف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، ڈی آئی خان کے پرانے ائیرپورٹ کو کمرشل فلائٹس آپریشن کیلئے بحال کرنے کے منصوبہ پر گفتگو

وزیر دفاع خواجہ آصف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، ڈی آئی خان کے پرانے ائیرپورٹ کو کمرشل فلائٹس آپریشن کیلئے بحال کرنے کے منصوبہ پر گفتگو

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پرانے ائیرپورٹ کو کمرشل فلائٹس آپریشن کے لیے بحال کرنے کے منصوبہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے گرین فیلڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ منصوبہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اولڈ ڈیرہ ائیرپورٹ کے رن وے کے بقایا کام کی جلد تکمیل اور ضروری آلات کی فراہمی کے حوالہ سے ان کی توجہ اور کردار کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گرین فیلڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں بلکہ اس خطہ کی معاشی حالت بدلنے کا باعث بنے گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے ائیرپورٹ بحالی کے حوالہ سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی کاوشوں کو سراہا۔