وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سینیٹ میں بیان

اسلام آباد ۔11جنوری(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کی طرف سے بیرون ملک ملازمت کے لئے این او سی کے اجراءیا کلیئرنس سے متعلق وزارت دفاع کو ابھی تک کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی‘ اگر کوئی درخواست آئی تو قانون اور رولز کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس …

اسلام آباد ۔11جنوری(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کی طرف سے بیرون ملک ملازمت کے لئے این او سی کے اجراءیا کلیئرنس سے متعلق وزارت دفاع کو ابھی تک کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی‘ اگر کوئی درخواست آئی تو قانون اور رولز کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران کی دوبارہ ملازمت سے متعلق وزارت دفاع کے رولز موجود ہیں اور اندرون ملک ملازمت کے لئے اس سلسلے میں وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بیرون ملک ملازمت کا ان رولز میں ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے جہاں سے وہ واپس آگئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply