مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے،حل نہ کیا گیا تو پورے خطے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ماسکو میں عالمی سلامتی کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی طاقت کے کثیر الجہتی مراکز کا دور ہے جس میں باہمی معاشی انحصار اور …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ماسکو میں عالمی سلامتی کانفرنس سے خطاب
مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے،حل نہ کیا گیا تو پورے خطے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ماسکو میں عالمی سلامتی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی طاقت کے کثیر الجہتی مراکز کا دور ہے جس میں باہمی معاشی انحصار اور سیاسی سٹرٹیجک اتحادوں کے قیام کی تجدید نو کی گئی۔ بدھ کو ماسکو میں عالمی سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے، اگر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس سے پورے خطے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔ وزیر دفاع نے کانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی، سماجی و اقتصادی مساوات، موسمیاتی تغیرات، آبادیات اور شام، یمن، عراق، افغانستان، شمالی افریقہ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حصہ ڈالے۔ انہوں نے چھٹی ماسکو سلامتی کانفرنس کی میزبانی کرنے پر روس کی وزارت دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایران، برازیل اور بھارت کے وزراءدفاع نے بھی خطاب کیا۔









