اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر ابھی منزل پر نہیں پہنچے، ماضی میں ماضی میں سول ملٹری تعلقات مثالی تھے، 2014ءکے دھرنوں میں فوج کا ادارہ شامل نہیں تھا، میڈیا کے کچھ لوگوں نے آندھی و طوفان برپا کیا، نیشنل ایکشن پلان پر وزیر داخلہ کا موقف سننا …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر ابھی منزل پر نہیں پہنچے، ماضی میں ماضی میں سول ملٹری تعلقات مثالی تھے، 2014ءکے دھرنوں میں فوج کا ادارہ شامل نہیں تھا، میڈیا کے کچھ لوگوں نے آندھی و طوفان برپا کیا، نیشنل ایکشن پلان پر وزیر داخلہ کا موقف سننا چاہئے تھا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان تعلقات مثالی تھے، اگر کسی مسئلہ پر کوئی اختلاف ہوتا تو میڈیا اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا اور مبالغہ آرائی سے کام لیتا تھا جبکہ اس حوالے سے میڈیا کے کچھ لوگوں نے آندھی و طوفان برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل راحیل 29 نومبر کو رخصت ہوئے اور جس انداز سے انہیں رخصت کیا گیا اس سے میڈیا کی قیاس آرائیاں بھی وہیں ختم ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سول ملٹری تعلقات مثالی تھے ان میں کوئی ان بیلنس نہیں تھا، 2014ءکے دھرنوں میں فوج کا ادارہ شامل نہیں تھا۔








