کراچی ۔24جنوری (اے پی پی) اورماڑہ بلوچستان میں قائم پاک بحریہ کے جناح نیول بیس میں منعقد ایک پروقار تقریب کے دوران دوجہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں شامل کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وزیر دفاع کی آمد پر پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ان کا استقبال کیا۔ منگل …
وزیر دفاع کا جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے یونٹس کا دورہ

مزید خبریں
کراچی ۔24جنوری (اے پی پی) اورماڑہ بلوچستان میں قائم پاک بحریہ کے جناح نیول بیس میں منعقد ایک پروقار تقریب کے دوران دوجہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں شامل کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وزیر دفاع کی آمد پر پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ان کا استقبال کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میںاعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ چین میں تیار ہونے والے یہ جہاز جدید آلات سے لیس ہیں جو خصوصی اقتصادی زون کی حفاظت اور میری ٹائم خطے میں قانون پر عمل داری میں مزید معاون ثابت ہوںگے۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بحریہ کے آپریشنل امور اور ساحلی علاقوں کے عوام کی معاشی و سماجی حالت بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔








