وزیر ریلویز سعد رفیق کا ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کا حکم

لاہور ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کا حکم دےدےا، پاکستان ریلوے قیمتی تاریخی اثاثوں، اشیاءاور عمارتوں کا امین ہے اور ہم اپنی تاریخی امانتیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرناچاہتے ہیں، ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس …

لاہور ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کا حکم دےدےا، پاکستان ریلوے قیمتی تاریخی اثاثوں، اشیاءاور عمارتوں کا امین ہے اور ہم اپنی تاریخی امانتیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرناچاہتے ہیں، ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ”ریڈیمکو“ کی طرف سے گولٹرہ میوزیم کی دیکھ بھال اور توسیع کے عمل کو سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر تاریخی اثاثوں کی حفاظت اور ترقی کے لیے ایک مکمل ڈائریکٹوریٹ کا جلد از جلد قیام ضروری ہے

Leave a Reply