وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں وہ مقدمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق مقدمے کے حوالے سے سنجیدہ ہوتے تو میڈیا پر بیانات کی بجائے عدالت میں …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں وہ مقدمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق مقدمے کے حوالے سے سنجیدہ ہوتے تو میڈیا پر بیانات کی بجائے عدالت میں دائر مقدمے پرتوجہ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کیس کے حوالے سے جن وکلاءکا انتخاب کیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مقدمے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ورنہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک وکیل موجود ہے، عمران خان کیس کو سیاسی اور عوامی مقدمہ لے رہے ہیں اور روزانہ میڈیا کے سامنے غیر سنجیدہ زبان استعمال کرتے ہیں جس میں الزامات اور جھوٹ بولے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کے اولین دور میں عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا پیسہ ہنڈی کے ذریعے باہر بھیجا کریں جس پر لوگ حیران ہوئے کہ عمران خان کیسے شخص ہیں جو عوام کوغیر قانونی اقدامات کا مشورہ دے رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس دور میں انہوں نے یہ بیان بھی دیا کہ اگر وہ برسراقتدار آئیں گے تو پولیس میں بھی تھانیداروں کے انتخابات کا عمل شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں عمران خان نے کہا کہ ترسیلات زر پرٹیکس لاگو کردیا جائے تاکہ جو رقم نواز شریف صاحب کے بیٹے نے انہیں بھیجی تھی اس پر ٹیکس کی عدم ادائیگی کاالزام لگا یا جاسکے۔

Leave a Reply