وزیر سیفران شہریارخان آفریدی کی افغان سفیر سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان افغانستان میں امن عمل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ شہریارخان آفریدی نے ان خیالات کا اظہار افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیفران محمد اسلم اور چیف کمشنر افغان کمشنریٹ …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان افغانستان میں امن عمل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ شہریارخان آفریدی نے ان خیالات کا اظہار افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیفران محمد اسلم اور چیف کمشنر افغان کمشنریٹ سلیم خان بھی موجود تھے۔شہریارخان آفریدی نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی بہبود اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہا ہے اور تمام ممکنہ وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو اعتماد سازی کے ایسے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں جن سے سازشی عناصر کو غلط فہمیاں پیدا کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ وزیر سیفران نے کہا کہ پاکستان تمام ضروری اقدامات کریگا جس سے دونوں ممالک کے عوام کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ وژن ہے کہ پاکستان آنے والے افغان شہریوں کو احترام دیا جائے۔