وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 34ویں سیشن سے خطاب

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،جموں و کشمیر ایک عالمی تسلیم شدہ تنازعہ ہے‘ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 34ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر قانون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض …

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،جموں و کشمیر ایک عالمی تسلیم شدہ تنازعہ ہے‘ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 34ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر قانون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا اور بھارت کا یہ دعوی مسترد کیا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال انکا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدار استصواب رائے کے ذریعے حل کرنیکی ضرورت ہے۔زاہد حامد نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کیلئے ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجنے سے متعلق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے موقف کی حمایت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply