اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان میں پولیو وبائی صورت اختیار کر چکا تھا اور سینکڑوں بچے اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے تھے، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک انقلابی پروگرام کا اعلان کیا جس کے تحت اس سلسلے میں آنے والی …
وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان میں پولیو وبائی صورت اختیار کر چکا تھا اور سینکڑوں بچے اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے تھے، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک انقلابی پروگرام کا اعلان کیا جس کے تحت اس سلسلے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت ہٹایا گیا اور آج پاکستان کی کوششوں کو اقوام عالم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، بچوں کو پولیو سے بچانا اور اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنا ہمارا مشن ہے۔وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ بدھ کو ایک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ محمد ایوب شیخ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ، پولیو پروگرام کے قومی کوارڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر ، پاک فوج کے نمائندے اور پولیو پروگرام کے بین الاقوامی شرکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔









