اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے ریکارڈتوڑنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب سے غائب،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے اور آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے کو استثنیٰ دیا گیا،ہر روز عدالت میں پیش ہونے والے کو اپنی شدید علیل اہلیہ اور والدہ کی …
وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے ریکارڈتوڑنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب سے غائب،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے اور آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے کو استثنیٰ دیا گیا،ہر روز عدالت میں پیش ہونے والے کو اپنی شدید علیل اہلیہ اور والدہ کی عیادت کیلئے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے!واہ ۔جمعہ کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں کرپشن کے ریکارڈتوڑنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب سے غائب کیے گئے۔پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو استثنیٰ دیا گیا اور آئین کو ردی کی ٹوکر ی میں پھینکنے والے کو استثنیٰ دیا گیا لیکن ہر روز عدالت میں پیش ہونے والے کو اپنی شدید علیل اہلیہ اور والدہ کی عیادت کیلئے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے!واہ۔








