اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں اوربچیوں کیلئے وزیراعظم کی جانب سے 200بسوں کے تحفے پر اہلیان شہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو بھی مبارکباد کہ آج ایک اورفیتہ کٹ گیا ہے،آئندہ بھی عوام کیلئے فلاحی اورترقیاتی منصوبوں کے فیتے کٹتے رہیں گے،خان صاحب آپ پانامہ کیس کے بعد کیا …
وزیر مملکت اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں اوربچیوں کیلئے وزیراعظم کی جانب سے 200بسوں کے تحفے پر اہلیان شہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو بھی مبارکباد کہ آج ایک اورفیتہ کٹ گیا ہے،آئندہ بھی عوام کیلئے فلاحی اورترقیاتی منصوبوں کے فیتے کٹتے رہیں گے،خان صاحب آپ پانامہ کیس کے بعد کیا کریں گے کیونکہ آپ کی سیاست کٹ رہی ہے،عدالت کے باہر عدالت لگانے والوں کے ہاتھ مایوسی کے سواءکچھ نہیں آئے گا،ابھی بھی وقت ہے کہ سبق سیکھیں اورخیبرپختونخوا کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ آج عدالت عظمیٰ میں ہمارے وکلاءنے دلائل شروع کردئیے ہیں اورعدالت عظمیٰ کو تمام ثبوت اورشواہد پیش کئے جائیں گے کیونکہ جیسا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی مستند فورم قائم ہوگا تو وہاں تمام دستاویزات پیش کردئیے جائیں گے،خان صاحب آپ نے جو پارلیمان میں دستاویزات لہرائیں اورکہا کہ یہ ہے ثبوت،وہ کدھر گئے،اب کہتے ہیں کہ پانامہ کو ایک طرف رکھ دیں اوروزیراعظم کی تقریر پر بات کرے۔وزیر مملکت نے اسلام آباد کے رہائشیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلی مرتبہ ان کے بچوں کےلئے وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سکولوں کیلئے 200 بسوں کا تحفہ دیا ہے جس سے سکول جانے والے بچے اور بچیوں کو آنے اورجانے میں آسانی ہوگی ۔ وزیرمملکت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کو مبارک ہو کہ آج ایک اور فیتہ کٹ گیا ہے“ اور آئندہ ڈیڑھ برس کے دوران اور بھی فیتے کٹیں گے تاہم آپ پانامہ پیپرز کے بعد کیا کریں گے۔








