اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے زبیدہ آپا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ زبیدہ آپا اپنے منفرد کوکنگ شوزکے ذریعے پاکستان بھر میں مقبول تھیں۔پکوان کی تیاری اور سلیقہ مندی کی مشرقی اقدار کے فروغ میں ان کا …
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا زبیدہ آپا کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے زبیدہ آپا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ زبیدہ آپا اپنے منفرد کوکنگ شوزکے ذریعے پاکستان بھر میں مقبول تھیں۔پکوان کی تیاری اور سلیقہ مندی کی مشرقی اقدار کے فروغ میں ان کا کردار تا دیر یاد رکھا جائے گا۔زبیدہ آپا نے نوجوان نسل میں مثبت رویوں کے فروغ اور معاشرے میں مثبت قدروں کی حوصلہ افزائی کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔وزیر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔







