اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایشیا فلم فیسٹیول قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا، ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور پیس فلم فیسٹیول کا انعقاد امن و امان کے قیام کی وجہ سے ممکن ہوا، حکومت پاکستان اور عوام نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا …
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایشیاءپیس فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایشیا فلم فیسٹیول قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا، ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور پیس فلم فیسٹیول کا انعقاد امن و امان کے قیام کی وجہ سے ممکن ہوا، حکومت پاکستان اور عوام نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، قائد محمد نوازشریف نے فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے فلم پالیسی کی منظوری دی، فلم انڈسٹری کمیشن کا قیام عمل میں لا رہے ہیں، پہلی بار فلم فنانس فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، فنکاروں کی معاونت کیلئے آرٹسٹ فنڈ اور عالمی معیار کی فلمیں بنانے کیلئے آلات کی درآمد پر مراعات دے رہے ہیں، فلم پالیسی کیلئے پنجاب اور سندھ نے بھرپور معاونت فراہم کی، ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے جنگ لڑنے والا ہر شخص مبارکباد کا مستحق ہے، دہشت گردی کے حوالے سے جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہےں کسی اور ملک نے نہیں دیں، فلم فیسٹیول میں 40 سے 50 ممالک سے 940 فلمیں آئی ہیں، پاکستان کا اصلی تشخص واپس لوٹ کر آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے ) میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایشیاءپیس فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ فلم فیسٹیول بھی ہو رہا ہے جوکہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کئی دہائیوں سے جنگیں لڑی ہہیں۔








