اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ثقافت‘ قومی ورثہ ‘زبان کی ترویج کے لئے تسلسل کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے‘قومی زبان کا ثقافت سے گہرا تعلق ہے‘نئی نسل میں اردو زبان کے فروغ ‘قومی ورثہ سے منسلک کرنے کے لئے ہر سطح پرکوششوں کی ضرورت ہے‘وزارت …
وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا نجی سکول سسٹم کی 30ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ثقافت‘ قومی ورثہ ‘زبان کی ترویج کے لئے تسلسل کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے‘قومی زبان کا ثقافت سے گہرا تعلق ہے‘نئی نسل میں اردو زبان کے فروغ ‘قومی ورثہ سے منسلک کرنے کے لئے ہر سطح پرکوششوں کی ضرورت ہے‘وزارت اطلاعات و نشریات پہلی مرتبہ نئی نسل کے ثقافت ‘قومی ورثہ اور زبان سے تعلق مضبوط کرنے کے لئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر” سمر انٹرشپ پروگرام” متعارف کرارہی ہے ‘اس پروگرام میں طلباءو طالبات قومی ورثہ ‘ثقافت اور زبان کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری ‘فلم اور فوٹوپراجیکٹ بنانے کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے رہی ہے ‘چین کے طلباءو طالبات کا پاکستان آکر تعلیم حاصل کرنا خوش آئند ہے ‘30,35سال دہشت گردی کے باعث پاکستان سکرین ٹوررزم سے غائب رہا ‘ سکرین سیاحت کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں ‘ثقافت کی مضبوطی سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں۔وہ گزشتہ روز نجی سکول سسٹم کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔








