اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واجد ضیاءنے واضح کہا ہے کہ کوئی بھی کاغذ موجود نہیں جس سے ثابت ہوکہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے محمد نواز شریف نے تنخواہ لی ہے،مریم نواز کے حوالے سے ٹرسٹ ڈیڈ کے متعلق کسی گواہ نے یا کسی دستاویز پر یہ نہیں لکھا کہ یہ جعلی ہے،سپریم …
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا چترال پریس کلب کے نومتخب عہدیداراوں سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واجد ضیاءنے واضح کہا ہے کہ کوئی بھی کاغذ موجود نہیں جس سے ثابت ہوکہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے محمد نواز شریف نے تنخواہ لی ہے،مریم نواز کے حوالے سے ٹرسٹ ڈیڈ کے متعلق کسی گواہ نے یا کسی دستاویز پر یہ نہیں لکھا کہ یہ جعلی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی نہیں لکھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر مریم نواز کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے یا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے اسکی تصدیق کرائی جائے،،محمد نوازشریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا،علی بابا 40چور والی کہانی واجد ضیاء عوام کو بتانی ہوگی ،یہ بات ایسے ختم نہیں ہوگی ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے،عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزات جعلی نکلیں،آصف زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ غائب ہوگیا اور پرویز مشرف جیسے آمر کوملک سے جانے دیا گیالیکن کسی نے نہیں پوچھا اور نہ ہی کوئی نوٹس لیا ،عمران خان پہلے زرداری کو چور ڈاکو کہتے پھر آصف زرداری سے ہاتھ ملالیا،عمران خان تو چاہتے تھے ہم پہلا بجٹ بھی پیش نہ کرتے،عمران خان امپائر کی انگلی کا انتظار ہی کرتے رہے اور ہر سال بجٹ پیش ہوتا گیا ،آئندہ مالی سال کا بھی بجٹ پیش کریں گے جو عوام دوست ہوگا،پاکستان میں ہر بڑے منصوبے کی تختی پر مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کا نام ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کہتے ہیں کہ محمد نواز شریف کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے تو دن کم پڑ جائینگے،محمد نواز شریف کے اربوں روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے۔وہ جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر میں چترال پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔








