اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں،محمد نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیںتو مخالفین خوش ہوجاتے ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر …
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں،محمد نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیںتو مخالفین خوش ہوجاتے ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتیں ،کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب عدالت سے گم ہوجاتے ہیں ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے دوسرے لاڈلے کو دہشت گردی کے کیسز میں ہر روز استثنی مل جاتا ہے لیکن ہفتے میں 7دن اور دن میں دو،دو مرتبہ عدالت میں پیش ہونے والے کو بیمار بیوی کی عیادت کے لئے استثنی نہیں ملتا، یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے،ہمارے مخالفین سیاست نہیں کرتے بلکہ استثنی کے پیچھے چھپتے ہیں ۔وہ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ واجد ضیا نے محمد نواز شریف پر جتنے بھی الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیں تو مخالفین بہت خوش ہوتے ہیں۔








