وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں، ماں وہ ہستی ہے کہ جس کی …

ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں، ماں وہ ہستی ہے کہ جس کی عظمت بیان کرنے کیلئے لفظوں کا ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ اتوار کو ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں کا رشتہ قربانی،ایثار اور محبتوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں اور ماں رحمت ہی رحمت ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماں سے محبت اور اس کا قرب ہی لافانی زندگی میں اللہ اور اس کے رسول مقدس کی خوشنوری کا ذریعہ ہے، جنت ماں کے قدموں تلے ہے اور اس کی طلب اور حصول ہر مسلمان کی خواہش اوّل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں آپ کو ہر پریشانی اور مصیبت سے بچانے کا وسیلہ تو دوسری دھرتی ماں جو اس فانی زندگی میں آپ کے وقار اور اعتماد کی نشانی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنم دینے والی ماں ہو یا آزادی سے جینے کا حق دینےوالی دھرتی ماں ہو، ماں سے ہمیشہ پیار کرنا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply