وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات میڈیا، ثقافت اور انفارمیشن کے میدان میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال پاکستان قومی نشریات اور فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس میں فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کےلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا تاکہ وہ ایرانی مدد …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
میڈیا، ثقافت اور انفارمیشن کے میدان میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال
پاکستان قومی نشریات اور فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس میں فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کےلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا تاکہ وہ ایرانی مدد سے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید موثر اور متحرک بنا سکیں،وزیر مملکت مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے یہاں میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان قومی نشریات اور فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس میں فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کےلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا تاکہ وہ ایرانی مدد سے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید موثر اور متحرک بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ملکوں کے قومی ورثے، ثقافتی اقدار اور مذہب ایران اور پاکستان کی عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پہلے ہی موجود ہیں تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید توسیع کےلئے ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی پہلو کا خیرمقدم کرے گا اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت سے متعارف کرانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر مملکت نے ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے وفد کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور وزارت انفارمیشن کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے سفارتخانہ کے ساتھ ایک موثر رابطہ اور تعاون کو قائم کرنے کےلئے ثقافتی وفد کے تبادلے میں اضافہ کو یقینی بنائیں۔ ملاقات میں ایرانی سفیر اور وزیر مملکت نے خاص طور پر میڈیا، ثقافت اور انفارمیشن کے میدان میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت نے مشترکہ قومی ورثے اور اقدار کو فروغ دینے کےلئے مل کر فلم اور ڈراموں کی پروڈکشن کی تجویز بھی دی۔ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تعلقات کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔ مہدی ہنر دوست نے وزیر اطلاعات کو اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانہ کے فارسی مرکز کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

Leave a Reply