وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی پولیس، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور افسران سینہ سپر ہو کر پاکستانی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قوم کی سلامتی کے لیے قربانیاں دے رہے …

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی پولیس، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور افسران سینہ سپر ہو کر پاکستانی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قوم کی سلامتی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کی داستان تاریخ کے اوراق پر سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردوں کی ایسی گھنانی کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، پاکستان اور اس کی ترقی کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply