اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج آمریت کے دور کے کالے قانون کو شکست ہوئی اور پاکستان کے عوام اور پارلیمان کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ وہ ہونگے جنہیں عوام اور سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی، گنتی کا راگ الاپنے اور گنتی …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج آمریت کے دور کے کالے قانون کو شکست ہوئی اور پاکستان کے عوام اور پارلیمان کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ وہ ہونگے جنہیں عوام اور سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی، گنتی کا راگ الاپنے اور گنتی کا?نٹر لگانے والوں کو آج شکست ہوئی ہے، آج پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آمرانہ ادوار کی بھٹکتی ہوئی روحوں کا آج خاتمہ ہو گیا ہے، جمہوری نظام کو کمزور کرنے والے کالے قوانین کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، اب وہ ہو گا جو پاکستان کا جمہور چاہے گا، بائیس کروڑ عوام چاہیں گے، پیپلز پارٹی 1973ءکے آئین سے نکالی گئی شقیں آج شامل کرانا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی نے بھٹو کی روح کو تڑپا دیا، محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آج مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے، جو کہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بن گئے ہیں انہیں آج آئینہ نظر آ گیا ہے، محمد نوازشریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی خدمت کی، نوازشریف ایک ایسی جماعت کے قائد ہیں جو ملک کی ترقی کی ضامن ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہو یا پارلیمنٹ کے استحکام کی بات ہو نوازشریف اس کیلئے مضبوط اور مستحکم آواز ہیں، عمران صاحب پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بجائے امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہے، عمران خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہا?س میں قومی اسمبلی سے پارٹی سربراہ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ آئینی بل کے مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، جو قانون پارلیمنٹ نے مسترد کیا اس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ اب وہ ہو گا جو جمہور چاہے گا، سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی اور وہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔








