اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )آنے والی نسلوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا،سی پیک سے پورے خطے کی معیشت مضبوط ہو گی،پاکستان اور چین دنیا کے سینٹرل پوائنٹ پر ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی نظر سی پیک پر ہے، ون روڈ ون …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا چینی ثقافتی مرکز کی تیسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )آنے والی نسلوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا،سی پیک سے پورے خطے کی معیشت مضبوط ہو گی،پاکستان اور چین دنیا کے سینٹرل پوائنٹ پر ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی نظر سی پیک پر ہے، ون روڈ ون بیلٹ میں ثقافت کو خصوصی اہیمت دی گئی ہے،موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ ثقافتی وفود کے تبادلوںکو فروغ دیا ہے ۔وہ جمعرات کو پی این سی اے میں چینی ثقافتی مرکز کی تیسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔چین کے سفیر یاﺅ جنگ ،چینی سفارتخانے کے حکام ،ڈی جی پی این سی اے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی دوستی کو مختلف ادوار میں مختلف نام دیے گے،سی پیک سے دوستی ایک نئے دور میں شامل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی مرکز میں کلچرل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو چینی زبان سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلچرل سینٹر کے حوالے سے چینی سفیر کی کوششوں پر مشکور ہیں۔








