اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے ، عمران خان خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے، ، …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے ، عمران خان خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے، ، اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے، زکوٰة کے پیسے پر منی لاونڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے، عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی ، ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ،جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں، عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے ، اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زکوة کے پیسے پر منی لاونڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے،سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے۔






