اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ(یو این سی ٹی اے ڈی) ای۔کامرس ویک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی غرض سے منگل کو جینوا پہنچ گئیں۔کانفرنس 28اپریل تک جاری رہے گی۔یو این سی ٹی اے ڈی کے سیکرٹری جنرک نے وزیر مملکت کو وزارتی سطح کے اجلاس،اعلی سطح پر تقریبات اور …
وزیر مملکت انوشہ رحمان کا اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ”سائبر سیکورٹی و سائبر کرائم “سے متعلق سیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ(یو این سی ٹی اے ڈی) ای۔کامرس ویک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی غرض سے منگل کو جینوا پہنچ گئیں۔کانفرنس 28اپریل تک جاری رہے گی۔یو این سی ٹی اے ڈی کے سیکرٹری جنرک نے وزیر مملکت کو وزارتی سطح کے اجلاس،اعلی سطح پر تقریبات اور سیشن کی اہم مقرر کی حیثیت سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ای ۔کامرس ویک حکومتوں،عالمی تنظیموں،نجی سیکٹر اور سول سوسائٹی کیلئے اہم ایونٹ ہے۔”سائبر سیکورٹی و سائبر کرائم “سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان انٹر نیٹ تک آزادانہ رسائی اور معلومات کے شفاف بہاﺅ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور سائبر سپیس کے محفوظ استعمال کے زریعے سماجی و اقتصادی ترقی کے مقصد کے حصول کیلئے اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو محفوظ سائبر ایکو سسٹم قائم اورآئی سی ٹی سسٹم میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے مناسب سائبر گورننس پالیسیاں مرتب کرنیکی ضرورت ہے۔”‘شمولیتی ترقی اور ای۔کامرس‘سے متعلق سیشن کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ میں تبدیلی حکومتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔









