اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) یونیورسل سروس کمپنی کے 58ویں بورڈ آف ڈائریکٹر زکا اجلاس وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام میں منعقد ہوا۔ چیئرپرسن، بورڈ آف ڈائریکٹرز، یونیورسل سروس فنڈ کمپنی اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ نے یو ایس ایف بورڈ میں بطور ڈائریکٹر اور بورڈ کے نائب چیئرمین بننے پر سیکرٹری آئی ٹی …
وزیر مملکت انوشہ رحمن کی زیرصدارت یونیورسل سروس کمپنی کے 58ویں بورڈ آف ڈائریکٹر زکا اجلاس ،جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) یونیورسل سروس کمپنی کے 58ویں بورڈ آف ڈائریکٹر زکا اجلاس وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام میں منعقد ہوا۔ چیئرپرسن، بورڈ آف ڈائریکٹرز، یونیورسل سروس فنڈ کمپنی اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ نے یو ایس ایف بورڈ میں بطور ڈائریکٹر اور بورڈ کے نائب چیئرمین بننے پر سیکرٹری آئی ٹی کا خیرمقدم کیا۔ بورڈ نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ان کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے بحیثیت چئیرپرسن یو ایس ایف کمپنی، نیشنل ہائی وے کے قومی منصوبے N-25 جو کہ آر سی ڈی ہائی وے سنجانی سے وائنڈز (اٹھل کے قریب) اور نیشنل ہائی وے N-10 جو کہ مکران کوسٹل ہائی وے سے جیوانی تک (گوادر کے قریب) کو شروع کرنے کی منظوری دی۔ وزیر مملکت نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر براڈ بینڈ کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا اور یو ایس ایف کمپنی کو تجویز دی کہ وہ پسماندہ راستوں پر موجود کام کی تفصیل پیش کریں کیونکہ مسافروں کے پرزور مطالبہ پر پاکستان بھر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بورڈ کے ممبران نے سیکرٹری آئی ٹی سمیت ممبر ٹیلی کام عامر اشرف خواجہ، مدثر حسین، اظفر منظور، سی ای او جاز عامر اعجاز، پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او دانیال رٹز اور یو ایس ایف کمپنی کی سینئر مینجمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔








