اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے ڈائریکٹر پبلک پالیسی گوگل برائے ساﺅتھ ایسٹ ایشیا مس این لیون نے بدھ کو یہاں میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پرانوشہ رحمٰن نے کہا کہ ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک انقلاب برپا …
وزیر مملکت انوشہ رحمٰن سے ڈائریکٹر پبلک پالیسی گوگل برائے ساﺅتھ ایسٹ ایشیا مس این لیون کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے ڈائریکٹر پبلک پالیسی گوگل برائے ساﺅتھ ایسٹ ایشیا مس این لیون نے بدھ کو یہاں میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پرانوشہ رحمٰن نے کہا کہ ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک انقلاب برپا کردیا ھے۔ ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وژن ” ڈیجیٹل پاکستان” کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔ یونیورسل سروسز فنڈ کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں سمیت پورے پاکستان کو ٹیلی کام کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اور 2018 تک پورا پاکستان مربوط ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے حوالے سے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔








