اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرزکا پینتیسواں اجلاس وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے وزیر اعظم انٹرن شپ پروگرام، آئی ٹی پارکس کے قیام اور سی ایم …
وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرزکا پینتیسواں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرزکا پینتیسواں اجلاس وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے وزیر اعظم انٹرن شپ پروگرام، آئی ٹی پارکس کے قیام اور سی ایم ایم آئی سرٹیفکیشن منصوبوں سمیت دیگر جاری اہم منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم انٹرن شپ پروگرام کے لیے 1500 آئی ٹی گریجویٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 1500 نوجوانوں کا انتخاب مکمل ہو جائے گا۔ ان آئی ٹی گریجویٹس کو چھ ماہ کیلئے مختلف آئی ٹی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس میں لگایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے پی ایس ای بی حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سیمینار کا انعقاد کریں اور نوجوانوں کو اس پروگرام کی افادیت کے بارے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ آئی ٹی گریجویٹس اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔ ا








