وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 جنوری(اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، محمد نواز شریف ملک کے تیسری دفعہ منتخب وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے ایٹمی پروگرام، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ہیلتھ کیئر پروگرام، پہلی انٹرنل نیشنل سیکورٹی پالیسی دی اورتعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت معیار تعلیم کو بلند کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری(اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، محمد نواز شریف ملک کے تیسری دفعہ منتخب وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے ایٹمی پروگرام، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ہیلتھ کیئر پروگرام، پہلی انٹرنل نیشنل سیکورٹی پالیسی دی اورتعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت معیار تعلیم کو بلند کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام دیا، عمران خان نہ صرف نااہل ہیں بلکہ جھوت الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، ان کےلئے یہ پیغام ہے پاکستان صرف آگے بڑھے گا کیونکہ پاکستان کا وزیر اعظم محمد نواز شریف ہے، عمران خان کا مقصد پاکستان کے اندر بہتری لانا نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ہر منصوبے میں تاخیر کرانا ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما کیس پر وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کا آج بھی وہی موقف ہے جو شر وع دن سے تھاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں جس پراپرٹی کا ذکر آیا ہے اسکا تعلق منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری ، اثاثے چھپانے اور پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹنے سے نہیں ہے ، یہی وہ چار جھوٹے الزامات ہیں جس پر عمران خان پہلے دن سے ہی سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، محمد نواز شریف تیسری مرتبہ اس ملک کے منتخب وزیر اعظم بنے ہیں جنہوں نے ملک میں سی پیک اور توانائی کے منصوبہ شروع کےے ، ملک کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم محمدنواز شریف کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم ترقی اور خوشخالی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے تعلیم اور معیشت سمیت تمام شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں، وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے ذریعے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معیاری تعلیم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ وہ ان کاموں میں وزیر اعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ انکا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنا ہے، عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ صرف جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ خان صاحب کو باور کرانا چاہتی ہیں کہ پاکستان اقتصادی ترقی ، خوشحالی ، امن اور سلامتی کے شعبوں میں پیچھے کی طرف نہیں بلکہ آگے کی طرف بڑھے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply