وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی اصلا حات پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں میں کلاس رومز ،کمپیوٹر و سائنس لیبارٹریز ،ٹوائلٹس کی اپ گریڈیشن ، پینے کے صاف پانی ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے منصوبوں پر کام جاری ہے‘ پائلٹ ویمن اورگرلز ٹوائلٹ بنائے جارہے ہیں، اساتذہ اور والدین صحت مند …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی اصلا حات پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں میں کلاس رومز ،کمپیوٹر و سائنس لیبارٹریز ،ٹوائلٹس کی اپ گریڈیشن ، پینے کے صاف پانی ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے منصوبوں پر کام جاری ہے‘ پائلٹ ویمن اورگرلز ٹوائلٹ بنائے جارہے ہیں، اساتذہ اور والدین صحت مند پاکستان ‘ہاتھ دھونے اور پانی کی افادیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا حصہ بنیں ‘کوئی بھی حکومت یا ادارہ معاشرتی مسائل کو تنہا حل نہیں کرسکتا ‘ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام ادارے ‘سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار ادا کریں ‘آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے صحت کے تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا، بچے صحت مند ہونگے تو پورا گھرانہ صحت مند ہوگا۔وہ پیر کو اسلام آباد ماڈل گرلز کالج میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے صحت مند پاکستان پروگرام کے تحت ہمارے ہاتھ ‘ہمارا مستقبل کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

Leave a Reply