وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور اپوزیشن انتظار کرے ‘جے آئی ٹی بننے کے بعد 60دنوں میں اپنا کام مکمل کریگی ‘وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین نسلوں ‘مرحوم والد کا 40سے 45سال پرانا ریکار ڈ سے متعلق جے آئی ٹی میںکسی نکتے پر انفارمیشن گیپ ہے تو وہ دور کریں گے ‘عمران …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور اپوزیشن انتظار کرے ‘جے آئی ٹی بننے کے بعد 60دنوں میں اپنا کام مکمل کریگی ‘وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین نسلوں ‘مرحوم والد کا 40سے 45سال پرانا ریکار ڈ سے متعلق جے آئی ٹی میںکسی نکتے پر انفارمیشن گیپ ہے تو وہ دور کریں گے ‘عمران خان اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب آئینی اور قانونی اداروںکو متنازعہ بنائے جانے پر ادارے بول پڑے ہیں ‘آج بھی چیف جسٹس سپر یم کورٹ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافی نوٹ پوری دنیا میں آتے ہیں لیکن جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ دنیا میں کسی جگہ نہیں ہوتا‘آئینی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی روائیت ختم ہونی چاہیے‘ عمران اور اپوزیشن کو یہ ڈر ہے وزیراعظم اگر احتساب کے اس عمل کے دوران ان سوالات کا بھی جواب دیدیتے ہیں تو پھر انکا مقابلہ کون کریگا ‘وزیراعظم محمد نواز شریف احتساب کے عمل میں بھی سرخرو ہورہے ہیں اور کارکردگی بھی دے رہے ہیں تو پر عمران خان کے پاس ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا ۔ ۔پیر کو مختلف ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش جارہی ہے اور یہ جھوٹا تاثر دیا جارہا دو ججز نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں اور تین ججز نے خلاف فیصلہ دیا ہے‘عدالتی فیصلے پر پانچوں ججز کے دستخط ہیں۔عدالتی فیصلے میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ‘سراج الحق اور شیخ رشید کی درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے اوروزیراعظم کو نااہل کرنے کی استدعا پر سپر یم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ اس طرح کے شواہد پر وزیراعظم کو نااہل نہیں کیاجاسکتا۔

Leave a Reply