وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب وزیراعظم کے نئے منصوبوں کے فیتے کٹنے سے خوف زدہ ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ‘20کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ کبھی عمران خان کے منہ سے اچھی بات نکلے ‘خان صاحب اب جھوٹ بولنے سے کچھ نہیںہوگا‘ آپ کو خیبر پختونخوا میں کام …

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب وزیراعظم کے نئے منصوبوں کے فیتے کٹنے سے خوف زدہ ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ‘20کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ کبھی عمران خان کے منہ سے اچھی بات نکلے ‘خان صاحب اب جھوٹ بولنے سے کچھ نہیںہوگا‘ آپ کو خیبر پختونخوا میں کام کرنا ہوگا ‘ خان صاحب قطر کے سفیر کا بیان شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے‘ جھوٹ بول کر پاکستان کی عوام کو گمراہ نہ کریں ‘الیکشن کمیشن میں استثنی لینے کے بجائے پی ٹی آءکی فارن فنڈنگ اور اپنی آف شور کمپنی کو ڈیکلیر نہ کرنے کا جواب دیں‘ خان صاحب ن لیگ میں عہدے کے لیے قابلیت ہونا ضروری ہے اور پی ٹی آئی میں عہدہ حاصل کرنے کے لیے اے ٹی ایم اور جھوٹ کی مشین ہونا ضروری ہے ‘20کڑوڑ عوام کے مسائل وزیراعظم محمد نواز شریف حل کر رہے ہیں ۔آپ پاناما کو سیاسی بے ساکھی کے طور ہر استعمال کر رہے ہیں۔بدھ کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگانے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے پی کے لوگوں کے لیے کام کریں، پاکستان سے محبت کریں ‘ نفرت تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کریں ۔

Leave a Reply