کے پی کے حکومت کے رویے پر انتہائی افسوس ہے ،کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے،وزیراعلی پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی، عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
کے پی کے حکومت کے رویے پر انتہائی افسوس ہے ،کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے،وزیراعلی پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی،
عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کے رویے پر انتہائی افسوس ہے ،کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے ۔وزیراعلی پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جان چاہے پشاور یا لاہور کے لوگوں کی ہو ایک جیسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ہے کہ عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے۔








