اسلام آباد۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا،دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات سے ہمارا عزم زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوا ہے۔منگل کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری کے قریب خود کش حملے کی شدید مذمت …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب کی چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری کے قریب خود کش حملے کی مذمت
اسلام آباد۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا،دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات سے ہمارا عزم زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوا ہے۔منگل کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری کے قریب خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم حملہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لوا حقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کے واقعات میں شہیداور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں نے عوام اور سکیورٹی فورسز کے عزم کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگران کے تمام بزدلانہ وار ناکام ہوئے،دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے سکیورٹی ادارے اور عوام مزید مضبوط اور حوصلہ مند ہوئے۔ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتیں ، افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔









