اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے ‘ ان کے وکلاءدلائل دے چکے ہیں مگر کاغذ کا ایک ٹکرا بھی بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ خان صاحب آج مریم نواز کے نام کو بار بار پھر دہراتے رہے‘ بہت جلد اب یہ نعرہ …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے ‘ ان کے وکلاءدلائل دے چکے ہیں مگر کاغذ کا ایک ٹکرا بھی بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ خان صاحب آج مریم نواز کے نام کو بار بار پھر دہراتے رہے‘ بہت جلد اب یہ نعرہ بھی لگائیں گے ‘عمران خان کے وکلاءنے عدالت میں ہماری دی گئی دستاویزات پر اپنا کیس لڑا ‘ پی ٹی آئی کے جھوٹے اور متضاد سیاسی بیانات پر وزیراعظم تو کیا کسی رکن اسمبلی کو بھی ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا‘ عمران خان کو پھر مبارک ہو نارووال میں ہیلتھ کیئر کا ایک اور فیتہ کٹ گیا ہے ‘ پانامہ پیپرز سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت سے باہر مقدمے لڑنے کی عادت ہے ۔ اس مقدمے کے بعد عمران خان کو سبق مل جائے گا کہ عدالت میں کیس کیسے لڑا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جتنے بھی ثبوت اور دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے دیں ‘ احتساب کا نعرہ لگانے والے سے پوچھیں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا کیا ہوا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ابھی ہمارے پہلے وکیل نے دلائل شروع کئے ہیں ابھی مزید وکیل موجود ہیں جو اپنے دلائل دیں گے، اگر عدالت نے مزید ثبوت مانگے تو پیش کریں گے جیسا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی مستند فورم ہوگا تو وہاں تمام دستاویزات پیش کردی جائیں گی۔








