اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف سے خوفزدہ ہے، وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مریم نوازشریف کا نام ڈان لیکس کے معاملے سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم کی بیٹی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی بیان بازی کا مقصد ان …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی چائنہ کلچر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف سے خوفزدہ ہے، وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مریم نوازشریف کا نام ڈان لیکس کے معاملے سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم کی بیٹی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی بیان بازی کا مقصد ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے عوام کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کا تحفہ ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر 2018ءکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں چائنہ کلچر سنٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی کیخلاف دھرنے کے دوران تحریک انصاف کی قیادت نے مریم نواز کو نشانہ بنایا، پانامہ کیس کے دوران بھی یہی رویہ اختیار کیا اور ان کا ایک سال اور 17 دن میڈیا ٹرائل کیا گیا اور اب ڈان لیکس رپورٹ آنے والی ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے پھر مریم نوازشریف کیخلاف کسی ثبوت کے بغیر الزام تراشی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی بیان بازی کا مقصد ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے تاہم اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سپریم کورٹ نے مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت اور لندن اراضی کی مالک ہونے کے پاکستان تحریک انصاف کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔









