وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے آئین اور قانون سے تجاوز کیا، اس کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جس پر شریف خاندان نے آئین اور قانون کے مطابق اپنے تحفظات سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہیں،محمد نوازشریف کو پاکستان کے عوام نے تیسری بار وزیراعظم منتخب کیا ہے، ان کے تمام …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے آئین اور قانون سے تجاوز کیا، اس کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جس پر شریف خاندان نے آئین اور قانون کے مطابق اپنے تحفظات سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہیں،محمد نوازشریف کو پاکستان کے عوام نے تیسری بار وزیراعظم منتخب کیا ہے، ان کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ ان کی مالیاتی تفصیلات، ویلتھ سٹیٹمنٹ اور ان کے ٹیکس ریٹرن سب کچھ اداروں کی ویب سائٹ اور ریکارڈ پرموجود ہے،جے آئی ٹی اگر کسی خفیہ جاسوس یا مخبر کو دستاویز بنانے (جنریٹ) کرنے کےلئے ہائر کرتی ہے تو آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، یہ وہ دستاویزات ہیں جن کی نہ کوئی تصدیق ہوئی نہ ہی ویریفکیشن ہوئی اورنہ ہی کو ئی سرٹیفکیشن ہے ، ان کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی گئی،کسی بھی غیر ملکی حکومت سے براہ راست کوئی بھی کاغذ اور دستاویز حاصل نہیں کیا گیا، اس لئے ان کی پاکستان کے آئین اور قانون میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ وہ قابل سماعت ہیں, وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کی خاطر آخری دم تک یہ جنگ لڑیں گے اور اعلیٰ عدلیہ سے سرخرو ہوں گے کیونکہ ان کے پیچھے عوام کے ووٹ کی طاقت ہے، ان کے پیچھے پاکستان کے عوام کی خدمت اور محبت ہے، ان کی قیادت میں پاکستان دہشت گردی سے پاک اورترقی یافتہ ملک بنے گا، ان کے خلاف سازشیں عدلیہ مسترد کرے گی اور سال 2018 میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر نواز شریف وزیراعظم بنیں گے، قطری وزیر خارجہ کے دورہ کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں‘ معمول کا دورہ ہے ‘پاکستان میں ہر چیز پانامہ سے تعلق نہیں رکھتی۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے۔

Leave a Reply