اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بامعنی اشتراک، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان سمیت پوری دنیا کے مشترکہ دشمن ہیں،پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اوردہشت گردی کے خاتمے کا غیر …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی افغان میڈیا کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بامعنی اشتراک، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان سمیت پوری دنیا کے مشترکہ دشمن ہیں،پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اوردہشت گردی کے خاتمے کا غیر متزلزل عزم بھی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے پرامن ہمسائیگی سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے،یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے تمام ہمسائیوں سے دوستانہ اور بہتر تعلقات کی کوشش کی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ امن و امان اور خطے کی ترقی و خوشحالی لازم و ملزوم ہیں جس کے لیے آپس کے بہتر تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے بھی مفاد میں ہے جس سے علاقائی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔








