وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قائداعظم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ کی ہفتہ تقریبات کے آغاز کے سلسلہ میںتقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ قائداعظم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ کی ہفتہ تقریبات کے آغاز کے سلسلہ میں پیر کو یہاں پی …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ قائداعظم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ کی ہفتہ تقریبات کے آغاز کے سلسلہ میں پیر کو یہاں پی این سی اے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی 60 فیصد نوجوان آبادی کو قائد کے وژن اور نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کیلئے بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک اجلاس میں قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات کو بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے ہدایات دی تھیں جس کا موضوع ”قائد کا پاکستان“ ہے، جن میں قائد کی تصویر کے مصوری کے مقابلے، تقریری مقابلے، قائد کی زندگی سے متعلق کوئز، پپٹ شو، سکولوں کے بچوں پر ٹیبلو اور قومی ترانہ اور ملی گیت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ قائد کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں حصہ لے سکتے اور اس حوالہ سے اپنی تصاویر ٹوئٹر اور فیس بک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں جس پر ونر کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، عوام قائد سے متعلق یادگاری تصویر یا ایسی کوئی دوسری نشانی بھی شیئر کر سکتے ہیں، وزیراعظم بھی قائد کی سالگرہ کی تقریبات میں شامل ہوں گے، نوجوان سیاسی جماعتیں، تاجر برادری اور اقلیتیں بھی تقریبات میں حصہ لیں گی۔ لوک ورثہ میں ایک کلچرل میلہ بھی ہو گا اور قائد کی تقریبات کے موضوع کے حوالہ سے تمام میڈیا ہاﺅسز کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے پی این سی اے میں قائد کی تصویری نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال، مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان اور میئر انصر عزیز بھی موجود تھے۔

Leave a Reply