اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے اسلام آباد میں پاک افغان مشترکہ کمیٹی (پی اے جے سی) اجلاس میں شرکت کےلئے آئے افغان وفد نے ملاقات کی ۔ اجلاس کا انعقاد سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز (سی آر ایس ایس) پاکستان نے کیا تھا۔ افغان پارلیمان کے رکن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیڈ آف افغانستان آئی پیس کونسل عبدالحکیم مجاہد، مس …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے افغان وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے اسلام آباد میں پاک افغان مشترکہ کمیٹی (پی اے جے سی) اجلاس میں شرکت کےلئے آئے افغان وفد نے ملاقات کی ۔ اجلاس کا انعقاد سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز (سی آر ایس ایس) پاکستان نے کیا تھا۔ افغان پارلیمان کے رکن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیڈ آف افغانستان آئی پیس کونسل عبدالحکیم مجاہد، مس ایلے ارشاد اور رینجینا کارگر، لال محمد درانی، سلیم خان کندزوئی، سابق گورنر قطب الدین روئیدار، سابق پارلیمانی سیکرٹری خارجہ فریدون سکندر، پناہ گزینوں کیلئے مشیر عیزاد علی اور امتیاز گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران خاص طور پر ٹرانزٹ ٹریڈ کے دائرہ کار اور کاروباری سہولت کے لئے اقدامات اور مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ طورخم میں نئی کسٹمز کلیئرنس کی سہولت کو کم سے کم ممکنہ وقت تک مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاخیر سے بچا جا سکے۔









