وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے پشاور سمال چیمبر کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے بدھ کو پشاور سمال چیمبر کے ایک وفد نے دلاور احتشام کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے وزیر مملکت سے درخواست کی کہ چھوٹے تاجروں کیلئے سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم تیار کرایا جائے۔ وفد نے تجویز پیش کی کہ بینک سے رقوم نکلوانے کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کا …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے بدھ کو پشاور سمال چیمبر کے ایک وفد نے دلاور احتشام کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے وزیر مملکت سے درخواست کی کہ چھوٹے تاجروں کیلئے سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم تیار کرایا جائے۔ وفد نے تجویز پیش کی کہ بینک سے رقوم نکلوانے کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ 5 لاکھ روپے سے شروع کیا جائے۔ انہوں نے آڈٹ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ ان اقدامات سے چھوٹے تاجروں کی سہولیات میں اضافہ ہو گا اور اس سے اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کے حوالہ سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے کہا کہ وفد کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ وفد نے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ اور پشاور میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے حوالہ سے وفد سے مشاورت خوش آئند ہے۔

مزید خبریں