اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے جمعرات کو یہاں مختلف الیکٹرانکس مصنوعات کی 25ویں نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش میں ممتاز بین الاقوامی برانڈز سمیت تقریباً 160 نمائش کنندگان شریک ہیں۔ تین روزہ نمائش (کل) ہفتہ تک جاری رہے گی۔ نمائش کا اہتمام 14 مختلف اداروں اور تجارتی تنظیموں نے کیا ہے۔ وزیر مملکت نے نمائش کے منتظمین کی کوششوں …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا مختلف الیکٹرانکس مصنوعات کی 25ویں نمائش کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے جمعرات کو یہاں مختلف الیکٹرانکس مصنوعات کی 25ویں نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش میں ممتاز بین الاقوامی برانڈز سمیت تقریباً 160 نمائش کنندگان شریک ہیں۔ تین روزہ نمائش (کل) ہفتہ تک جاری رہے گی۔ نمائش کا اہتمام 14 مختلف اداروں اور تجارتی تنظیموں نے کیا ہے۔ وزیر مملکت نے نمائش کے منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور خاص طور پر اتنی بڑی نمائش کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ندیم اے رﺅف کی خدمات کی تعریف کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وہ نمائش کے انتظامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کی موجودگی سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں ان سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور صارفین میں شعور بیدار ہو گا۔








